Qasas ul Anbiya
Title: Hazrat Aadam (A.S)
Total Records: 36 - Total Pages: 36 - Current Page: 20
شرک نہيں کرے گا ليکن تونے پھر بھي شرک کرنے پر ہي اصرار کيا?“
صحيح البخاري‘ الرقاق‘ باب صفة الجنة والنار‘ حديث:6557 وصحيح مسلم‘ صفات المنافقين‘ باب طلب الکافر الفداءبمل ءالا?رض ذھبا‘ حديث: 2805 و مسند ا?حمد: 129/3
مذکورہ بالا آيت کي تفسير کرتے ہوئے حضرت ابي بن کعب? نے فرمايا: ”اللہ تعالي? نے اس دن ان سب کو جمع کيا جو آدم عليہ السلام کي پشت سے قيامت تک پيدا ہونے والے تھے? ان کو پيدا کرکے اور ان کي صورتيں بناکر انہيں بولنے کي طاقت دي? وہ بولنے لگے تو ان سے عہد و پيمان ليا اور انہيں خود ان پر گواہ ٹھہرايا? فرمايا: ”کيا ميں تمہارا رب نہيں؟“ انہوں نے کہا: ”ضرور ہے?“ اللہ تعالي? نے فرمايا: ” ميں تم پر ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمينوں کو گواہ بناتا ہوں اور تم پر تمہارے باپ آدم کو گواہ بناتا ہوں، قيامت کے دن يہ نہ کہنا: ہميں اس کا علم نہ تھا? ياد رکھو ميرے سوا کوئي معبود نہيں اور ميرے سوا کوئي مالک نہيں، ميرے ساتھ شرک نہ کرنا? ميں تمہارے پاس رسول بھيجوں گا جو تمہيں ميرا عہد وپيمان ياد دلا کر تمہيں (اس کي خلاف ورزي کي سزا سے) ڈرائيں گے اور ميں تم پر اپني کتاب نازل کروں گا?“ انہوں نے کہا: ” ہم گواہي ديتے ہيں کہ تو ہمارا رب اور ہمارا معبود ہے، تيرے سوا ہمارا کوئي رب يا معبود نہيں?“ چنانچہ اس دن انہوں نے تعميل احکام کا اقرار کيا?
اللہ نے ان کے باپ آدم عليہ السلام کو بلند کيا، اس نے ان سب کو ديکھا، تو ان ميں امير، غريب، خوبصورت اور بدصورت افراد نظر آئے? انہوں نے عرض کي: ”يارب! کاش ! تو ان سب کو برابر کرديتا?“ اللہ تعالي? نے فرمايا: ”ميں چاہتا ہوں کہ ميرا شکر کيا جائے?“
آدم عليہ السلام کو ان ميں پيغمبر بھي نظر آئے جو روشن چراغوں کي طرح منور تھے? ان سے رسالت و نبوت کا ايک خاص وعدہ بھي ليا گيا? اسي دوسرے ميثاق کے بارے ميں اللہ تعالي? نے فرمايا:
”اور جب ہم نے پيغمبروں سے عہد ليا اور تم سے اور نوح اور ابراہيم اور موس?ي اور مريم کے بيٹے عيس?ي سے اور عہد بھي ان سے پکا ليا?“ (الا?حزاب: 7/33)
اور ارشاد باري تعالي? ہے:
”تو تم ايک طرف کے ہو کر دين (اللہ کے راستے) پر سيدھا منہ کيے چلے جاؤ (اور) اللہ کي فطرت کو جس پر اس نے لوگوں کو پيدا کيا ہے( اختيار کيے رہو) اللہ کي بنائي ہوئي (فطرت) ميں تغير و تبدل نہيں ہوسکتا?“ (الروم:30/30)
اسي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا:
”يہ (محمد) بھي اگلے ڈرسنانے والوں ميں سے ايک ڈر سنانے والا ہے?“ (النجم:56/53)
اور مزيد فرمايا:
”اور ہم نے ان ميں سے اکثروں ميں (عہد کا نباہ) نہيں ديکھا اور ان ميں اکثروں کو (ديکھا تو) فاسق ہي ديکھا?“ (الا?عراف:102/7)
PREVIOUS NEXT
Durood
Posted by Muzammil Shahzad
Posted on : Mar 01, 2016

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS